وزیرِاعظم عمران خان کا فرانسیسی صدر کا فون سننے سے انکار

Published on September 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 193)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیرِاعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران فرانسیسی صدر کا فون سننے سے انکار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران فرانس کے صدر کا فون سننے سے انکار کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق عمران خان صحافیوں سے میٹنگ کر رہے تھے کہ اسی دوران فرانسیسی صدر کا فون آ گیا جس پر عمران خان نے کہا کہ ابھی میٹنگ میں ہوں، فرانسیسی صدر سے بعد میں بات کروں گا۔وزیرِاعظم نے کہا کہ حکومت ہندوستان سے اچھے تعلقات قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، نوجوت سدھو کو بلانے کا مقصد بھی یہی تھا کہ وہ واپس جا کر لوگوں کو اعتماد میں لیں، تاہم دوسری جانب سے ابھی مثبت ردعمل نہیں آیا۔عمران خان نے کہا کہ امریکا کے حوالے سے وہ اپنے موقف پر اب بھی قائم ہیں، امریکا نے اگر بات کرنی ہے تو عزت سے کرے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy