چین اور یونان کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید فروغ دیا جائے، چینی صدر

Published on November 4, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 27)      No Comments

چین اور یونان بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی مشترکہ تعمیر میں شراکت دار ہیں، شی جن پھنگ
بیجنگ (یواین پی) چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین کے سرکاری دورے پرآئے ہوئے یونان کے وزیر اعظم کیریکوس مٹسوٹاکس سے ملاقات کی۔جمعہ. کے روز شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور یونان بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی مشترکہ تعمیر اور تہذیبوں کے مابین تبادلے اور باہمی استفادے میں شراکت دار ہیں۔ چین یونان کے ساتھ اپنی روایتی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور چین کھلے پن اور تعاون کو برقرار رکھتے ہوئے نئے دور میں چین یونان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔یونانی وزیراعظم نے کہا کہ یونان اور چین کے درمیان قریبی اقتصادی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے وسیع امکانات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلے کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ یونان اور چین دونوں قدیم تہذیبیں ہیں، اور دونوں ممالک ایک دوسرے سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں بلکہ دنیا کے ساتھ بہت کچھ شیئر کر سکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes