امر یکہ اور چین کا غلط فہمیوں سے نمٹنے کے لئے با ہمی تعاو ن پر زور

Published on November 5, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 81)      No Comments

بحیرہ جنو بی چین میں امریکی اشتعال انگیز یوں پر تشو یش ہے،چینی وزارت خا رجہ
بیجنگ (یو این پی) بیجنگ میں بحری امور پر چین امریکہ مشاورت کا پہلا دور منعقد ہوا۔ہفتہ کے روز چینی وزارت خارجہ کے سرحدی اور بحری امور کے محکمے کے ڈائریکٹر جنرل ہونگ لیانگ اور امریکی محکمہ خارجہ کے مشرقی ایشیا بیورو کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری اور امور چین کے کوآرڈینیٹر لین مو کھہ نے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔ دونوں ممالک کے بحری محکموں اور وزارت دفاع کے نمائندوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ فریقین نے سمندری صورتحال، میری ٹائم سیکیورٹی، میری ٹائم اکانومی اور ماحولیات جیسے امور پر پرخلوص ماحول میں تفصیلی اور تعمیری تبادلہ خیال کیا۔ فریقین نے بات چیت اور مواصلات کو مضبوط بنانے، بحری سرگرمیوں سے نمٹنے، غلط فہمیوں اور غلط اندازوں سے بچنے اور باہمی فائدہ مند تعاون تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ چینی فریق نے بحری امور پر اپنی پالیسی و موقف کی وضاحت کرتے ہوئے خطے میں امریکی فوجی تعیناتیوں میں اضافے، چین کی مسلسل جاسوسی اور بحیرہ جنوبی چین میں خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیزی کے حوالے سے متعلقہ ممالک کی حمایت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔ چین نے امریکی فریق پر زور دیا کہ وہ چین کی علاقائی خودمختاری اور بحری حقوق اور مفادات کا سنجیدگی سے احترام کرے، علاقائی ممالک کے درمیان بحری تنازعات میں مداخلت بند کرے اور علاقائی امن و استحکام میں تعمیری کردار ادا کرے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes