شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی فضائی کاروائی ، 53 دہشت گرد ہلاک

Published on January 27, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 560)      No Comments

123راولپنڈی (یو این پی) پاک فوج کے ترجمان ادارہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے شمالی وزیرستان میں فضائی کاروائی کی گئی ہے جس کے نتیجے میں غیر ملکیوں سمیت 53 اہم دہشت گرد وں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے کی گئی فضائی کاروائی میں دہشت گردوں کی 6 پناہ گاہیں ، دھماکہ خیز مواد سے بھری 7 گاڑیاں اور اسلحہ کا بڑا ذخیرہ بھی تباہ کیا گیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ضرب عضب کی یہ کاروائی آج شام کی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog