ریسکیو1122 اوکاڑہ نے ماہِ اکتوبر میں 3605ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کرتے ہوئے 3506افراد کو مدد فراہم کی

Published on November 6, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 201)      No Comments

سات سو سات متاثرین کو موقع پر ابتدائی طبی ا مدادفراہم کی، 2799کو ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔ریسکیو1122اوکاڑہ
اوکاڑہ (یواین پی/شیخ ندیم شیراز) ریسکیو1122 اوکاڑہ نے گزشتہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ریسکیو1122اوکاڑہ کوگزشتہ ماہ کل 16742کالزموصول ہوئی ہیں جس میں 3605ایمرجنسی کالز ہیں۔ 10361غیر متعلقہ اورمس کالز، 2730 معلوماتی،17رونگ کالزاور 29فیک کالز ہیں۔ ایمرجنسی کال کا تناسب116کالز فی دن ہے۔3605 ایمرجنسیز میں 888روڈ ٹریفک حادثات، 2205میڈیکل، 33آگ لگنے کے واقعات،108کرائم، 01 ڈوبنے کا اور370متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں۔ روڈ ٹریفک حادثات میں 963افراد متاثر ہوئے جن میں 11 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوئے جبکہ363 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداددی گئی اور589متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔آگ لگنے کے 33واقعات ہوئے جن میں 2کمرشل ایریا،2رہایشی علاقے اور 29 واقعات دیگر علاقوں میں پیش آئے۔ آگ لگنے کی وجوہات میں شارٹ سرکٹ (08)،گیس لیکج(01)، موم بتی(01)، کچن فائر(01)، جنگل کی آگ (01)، نامعلوم (05)، دیگر(07) اور لاپرواہی (09) بنی۔ان واقعات میں بروقت ریسپانس کرتے ہوئے تقریباََ20 ملین سے زائدکی پراپرٹی کو محفوظ کیا۔ریسکیو موٹر بائیک سروس کے ذریعے شہر بھر میں 659ایمرجنسیز پر2.94 کے ایوریج ریسپانس ٹائم سے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے667 افراد کو مدد فراہم کی۔ پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرمیں 575مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے منتقل کیا گیا۔ 244مریضوں کو ضلع بھر سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوکاڑہ منتقل کیا گیا جبکہ331افراد کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میں دوسرے اضلاع کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes