تحریک انصاف کاافتخار محمد چوہدری کے حوالے سے بیان قابل مذمت ہے۔ سینیٹر مشاہد اللہ خان

Published on July 26, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 829)      No Comments

22اسلام آباد ۔ ۔۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا بیان کہ مسلم لیگ (ن) نے افتخار محمد چوہدری کو میدان میں اتارا ہے، انتہائی قابل مذمت اور پارٹی کی نا اہلی کو ظاہر کرتا ہے۔ جمعہ کو یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ دوسروں کے کردار پر کیچڑ اچھالنا عمران خان کا وطیرہ بن گیا ہے اور جب کوئی شخص ان کے الزامات پر ردعمل ظاہر کرتا ہے تو وہ اسے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اپنے خلاف سازش قرار دے دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا نہ ہی کوئی ایجنڈا ہے اور نہ ہی اپنی سمت کے تعین کی کوئی حکمت عملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں غیر پختہ ذہنوں نے پارٹی کو تحریک الزام بنا دیا ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کی قیادت سے درخواست کی کہ وہ سیاسی اختلافات کو ذاتی دشمنی میں تبدیل نہ کریں۔ تحریک انصاف کی سونامی ایک صوبے میں تبدیلی نہیں لا سکی لیکن تحریک انصاف کے رہنماؤں کے رویئے کے باعث انتشار اور الزامات کی سونامی نے قومی افق کو چھپا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ہر محاذ پر ناکام ہو چکے ہیں، اگر عمران خان انتخابی نظام میں واقعی اصلاحات چاہتے ہیں تو انہیں پارلیمنٹ کی انتخابی اصلاحات کمیٹی میں اپنی جماعت کے موثر کردار کو یقینی بنانا چاہیے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme