کھاد کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،ترجمان محکمہ زراعت

Published on November 7, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 106)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا کہ محکمہ نے بعض مقامات پر کھاد کی مصنوعی قلت اور زائد نرخوں پر کھاد کی فروخت کی اطلاعات کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور تمام کھاد ڈیلرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چور بازاری، ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری، کھادوں کی مصنوعی قلت سے باز رہیں ورنہ ا ن کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گااور ان کا تمام سٹاک قبضہ سرکار میں لیکر موقع پر ہی سرکاری نرخوں پر فروخت سمیت ان کے خلاف فوجداری مقدمات کا اندارج اور انہیں بھاری جرمانہ بھی کیا جا ئے گا۔انہوں نے بتا یاکہ گزشتہ روز تاندلیانوالہ، جڑانوالہ، فیصل آباد صدر میں بعض ڈیلرز کی دکانوں کو اچانک چیک کیا گیااور کھاد کا سٹاک،ریکارڈ و قیمتیں بھی چیک کی گئی ہیں جبکہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کے افسران کھاد بنانے والی کمپنیوں اور ان کے ڈیلرز سے روزانہ کی بنیاد پر سٹاک پوزیشن حاصل کریں گے تاکہ کسی کو ذخیرہ اندوزی یا ناجائز منافع خوری کا موقع نہ مل سکے۔انہوں نے کہا کہ کسی جگہ کھاد کی کوئی کمی نہیں اور حکومت کے مقررہ نرخوں پر کھاد کی فروخت یقینی بنائی جارہی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog