حکیم محمد سعید کا 104واں یوم پیدائش 9 جنوری کو منایا جائیگا

Published on January 6, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 76)      No Comments

کراچی (یو این پی)سابق گونر، نامور طبیب مصنف اور سماجی رہنماء حکیم محمد سعید کا 104واں یوم پیدائش 9 جنوری کو منایا جائیگا۔ اس سلسلہ میں ملک بھر میں تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی حکیم محمد سعید9 جنوری1920 کو دہلی میں پیداہوئے تھے وہ طب و حکمت،عالمی ادب کے تراجم،اسلام اوردیگر موضوعات پرا نہوں نے 200سے زائد کتب تصنیف کیں ان کی شاندار خدمات کے صلہ میں 1966میں ستارہ امتیاز اور2000میں نشان امتیاز سے بھی نوازا گیاحکیم محمد سعید صدر پاکستان کے طبی مشیر اور صوبہ سندھ کے گورنر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ انہیں بچوں سے بے پناہ محبت تھی وہ بچوں کے رسالے نونہال سے اپنی شہادت تک منسلک رہے حکیم محمد سعید17 اکتوبر1998 کو کراچی میں فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes