ہر شہری اپنے ووٹ کا بنیادی حق استعمال کر ے علی اصغر سیال صوبائی جوائنٹ الیکشن کمشنر سندھ

Published on November 7, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 104)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ) صوبائی جوائنٹ الیکشن کمشنر سندھ علی اصغر سیال نے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ اسد علی خان اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد عمران آرائين و دیگر مختلف متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ عام انتخابات سے قبل تمام پولنگ اسٹیشنز کی عمارتوں کی مرمت سمیت پانی ، بجلی ، باؤنڈری وال ،واش رومز ، فرنیچر اور معذور افراد کیلئے ریمپ کی سہولیات کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے تاکہ ہر شہری اپنے ووٹ کا بنیادی حق استعمال کر سکے اور پولنگ عملے کو بھی مشکلات سے بچایا جا سکے – ایسی ہدایات انہوں نے ڈپٹی کمشنر دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں – انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات صاف ، شفاف ، غير جانبدارانہ اور پر امن طریقے سے کرانا الیکشن کمیشن اور حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ، اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے انتظامات مکمل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے – اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اور ضلعی الیکشن کمشنر نے ضلع میں عام انتخابات کے حوالے سے اور پولنگ اسٹیشنز میں کیئے گئے انتظامات کے متعلق تفصیلی آگاہی بھی دی – قبل ازیں صوبائی الیکشن کمشنر سندھ علی اصغر سیال نے ضلع کے مختلف پولنگ اسٽيشننز کا دورہ کرکے تمام انتظامات اور سہولیات کا جائزہ بھی لیا –

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy