فیصل آباد،فراڈیے ملزمان نے کاروبار کا جھانسہ دیکر 5شہریوں سے ڈیڑھ کروڑ سے زائد کی رقم ہتھیالی

Published on November 13, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 92)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)فراڈیے ملزمان نے کاروبار کا جھانسہ دیکر 5شہریوں سے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کی رقم ہتھیالی‘ منافع دیا نہ رقم واپس کی‘ بدلے میں چیک دیئے جو کہ بنکوں سے کیش نہ ہو سکے، پولیس نے جعلی چیک دینے کے الزام میں مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔تفصیل کے مطابق مدینہ ٹاؤن پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے زبیر خالد نے بتایا کہ ملزم نے 955لاکھ مال لیکر بدلے میں جعلی چیک دیا، سول لائن پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے حسن رضا کا کہنا تھا کہ ملزم بابر ریحان نے کاروبار کی غرض سے 30لاکھ روپے لیکر بوگس چیک تھما دیا، ریلبازار پولیس نے عدیل مصطفی نامی شہری کو کاروبار کا جھانسہ دیکر ملزم سعید نے 34لاکھ کی رقم بٹور رکھی تھی۔گلبرگ کے رہائشی محمد عمر نے بتایا کہ اس نے بشارت عزیز سے 40لاکھ کی رقم لینا تھا مطالبہ کرنے پر چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا، جھنگ بازار پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے اللہ دتہ نے بتایا کہ ملزمان عدنان وغیرہ سے کار خریدنے کیلئے 46لاکھ کی رقم لیکر رفوچکر ہو گئے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes