کراچی کے علاقے صدر میں ایک اور شاپنگ سینٹر میں آگ لگ گئی

Published on November 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 148)      No Comments

آگ شاپنگ سینٹر کی پانچویں منزل پر لگی
کراچی(یو این پی) کراچی کے علاقے صدر میں ایک شاپنگ سینٹرمیں آگ لگ گئی۔کراچی کے علاقے صدرمیں وکٹوریہ شاپنگ سینٹرکی پانچویں منزل پر آگ بھڑک اٹھی۔دس فائرٹینڈرزاوراسنارکل آگ پرقابوپانے کی کوشش کررہے ہیں۔صدرکی عبداللہ ہارون روڈ پرتین روز میں آتشزدگی کا یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے۔وکٹوریا سینٹر کے قریب کوآپریٹو مارکیٹ میں 3 روز قبل آتشزدگی سے متعدد دکانیں جل کر راکھ ہوگئی تھیں۔ایڈمنسٹریٹرکراچی مرتضٰی وہاب کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ کراچی میں زینب مارکیٹ کے قریب آتشزدگی کا ایک اورواقعہ ہوا ہے۔کے ایم سی کی فائربریگیڈ ٹیم اوراسنارکل صورتحال پرقابوپانے کے لئے موقع پرموجود ہے۔کے ایم سی کے فائرافسران اورانتظامیہ صورتحال کوکنٹرول کرنے کے لئے بھرپورکوششیں کررہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme