چینی اور امریکی صدور کے ما بین ملا قات اسٹریٹجک اہمیت کی حا مل ہے، چینی وزیر خا رجہ

Published on November 17, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 110)      No Comments

ملا قات میں فلسطین اسرائیل تنازع اور یوکرین بحران پر بھی گفتگو کی گئی ہے، وانگ ای
سا ن فرانسسکو(یو این پی)چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پھنگ اور امر یکی صدر جو با ئیڈن کے ما بین ملا قات تین لحاظ سے اہمیت کی حا مل رہی ہے۔ جمعرات کے روز چینی نشر یا تی ادارے کے مطا بق چینی وزیر خا رجہ نے دونوں سر برا ہا ن مملک کے ما بین ملا قات کے بعد میڈیا بر یفنگ میں ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے یہ اسٹریٹجک اہمیت اور دور رس اثرات کا حامل سربراہی اجلاس ہے۔دوسرا ،یہ ملاقات ایک نازک مرحلے پر چین۔ امریکہ تعلقات کے پس منظر میں منعقد کی گئی ہے۔ بین الاقوامی برادری کو پہلے سے کہیں زیادہ امریکہ اور چین کے درمیان مستحکم تعلقات کی ضرورت ہے۔تیسرا ،دونوں سربراہان مملکت نے بالمشافہ گہرائی سے تبادلہ خیال کیا، ایک دوسرے کے بارے میں صحیح تفہیم قائم کرنے، اختلافات کو مناسب طریقے سے منظم کرنے اور مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے جیسے اہم ترین امور پر تبادلہ خیال کیا، اور فلسطین اسرائیل تنازع، یوکرین بحران،موسمیاتی تبدیلی اور مصنوعی ذہانت جیسے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ہمہ جہت مشاورت کی گئی ۔اس دوران صدر شی جن پھنگ نے چین امریکہ تعلقات کو مستحکم اور بہتر بنانے کے حوالے سے چین کے مستند موقف کی جامع وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ صحیح تاریخی انتخاب کرنا لازم ہے، ساتھ چلنے کا صحیح راستہ تلاش کیا جائے اور سان فرانسسکو وژن کو فروغ دیا جائے۔ صدر شی جن پھنگ نے اس بات کی نشاندہی کی کہ چین اور امریکہ کو مشترکہ طور پر اور مؤثر طریقے سے اختلافات کو حل کرنا چاہیے، مشترکہ طور پر باہمی فائدہ مند تعاون کو فروغ دینا چاہیے، بڑے ممالک کی ذمہ داریوں کو مشترکہ طور پر نبھانا چاہیے اور مشترکہ طور پر عوامی اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینا چاہیے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题