حکیم بلوچ کو پیپلزپارٹی میں شمو لیت کی دعو ت

Published on June 13, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 386)      No Comments

baloch
کراچی(یو این پی)سندھ سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر منتخب رکن قومی اسمبلی حکیم بلوچ کو پیپلزپارٹی نے شمولیت کی دعوت دیدی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ میں مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی اور مستعفیٰ وزیر حکیم بلوچ کو پارٹی میں شامل کرنے کیلئے رابطے شروع کردیے ہیں، جبکہ حکیم بلوچ نے پارٹی کی رکنیت چھوڑنے پر غور شروع کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق سندھ سے مسلم لیگ (ن) کے مستعفیٰ ہونے والے وزیرحکیم بلوچ کو پیپلز پارٹی کی جانب سے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی گئی ہے جس پر انہوں نے قومی اسمبلی کی رکنیت چھوڑنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ(ن )کے اہم رہنماؤں نے بھی حکیم بلوچ سے ملاقات کر کے انہیں وزارت سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ واپس لینے کی درخواست کی لیکن حکیم بلوچ نے استعفیٰ واپس لینے سے انکار کر دیا ہے۔ تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ حکیم بلوچ بہت جلد پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لیے باضابطہ اعلان کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题