چین اور یوراگوئے کا دونوں ممالک کے تعلقات کو جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کا اعلان

Published on November 23, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 78)      No Comments

  چین اور یوراگوئے نے ہمیشہ باہمی احترام، مساوات اور باہمی تعاون پر عمل کیا ہے، چینی صدر 
بیجنگ (یو این پی)   چین کے صدر  شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے  یوراگوئے کے صدر لوئی لاکالے پو  سے بات چیت کی۔بدھ کے روز چینی نشر یاتی ادارے کے مطا بق  شی جن پھنگ نے کہا کہ 2023 ، چین اور یوراگوئے کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 35 ویں سالگرہ اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں یوراگوئے کی شمولیت کی 5 ویں سالگرہ کا سال ہے  جو بے حد اہمیت کا حامل ہے۔ سفارتی تعلقات کے قیام کے گزشتہ 35 سالوں میں  چین اور یوراگوئے نے ہمیشہ باہمی احترام، مساوات اور باہمی تعاون پر عمل کیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو فروغ مل رہا ہے، جس سے چین -یوراگوئے اسٹرٹیجک شراکت داری مضبوط  ہو ئی ہے۔ اس وقت دوطرفہ تعلقات کو  مضبوط کرنا دونوں ممالک کے تمام شعبوں کا مشترکہ اتفاق رائے بن چکا ہے۔ دونوں سربراہان مملکت نے چین -یوراگوئے  تعلقات کو جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا۔ بات چیت کے بعد دونوں سربراہان مملکت نے تعاون کے متعدد معاہدوں پر  دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes