بلاول بھٹو کیلئے وزارت خارجہ ایک امتحان بھی ہے، شاہ محمود قریشی

Published on April 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 87)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو تاریخ میں شہباز شریف کے وزیرخارجہ کے طور پر جانے جائیں گے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے وزیرخارجہ بننے پر پیپلزپارٹی میں کافی بحث ہوئی، میری نظرمیں شاید یہ درست فیصلہ نہیں ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹونے بطور وزیرخارجہ دیگر ملکوں کیساتھ تعلقات بڑھائے، بلاول بھٹو کیلئے وزارت خارجہ ایک امتحان بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ دیکھنا ہو گا بلاول نانا کے نظریات آگے بڑھاتے ہیں یا بابا کے، بلاول تاریخ میں شہبازشریف کے وزیرخارجہ کیطور پر جانے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ بلاول انگریزی صحیح بولتا ہے جو کہ اچھی بات ہے لیکن یہ معنی نہیں رکھتا، چینی وزیرخارجہ یا عرب وزرائے خارجہ اپنی زبان میں بات کرتے ہیں اور دنیا سنتی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme