چین کا فرانس ، جرمنی اور دیگر مما لک کے لئے ویزا فری پالیسی اپنا نے کا اعلان

Published on November 25, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 88)      No Comments

چین نے آزمائشی طور پر ویزا فری ممالک کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت خارجہ
بیجنگ (یو این پی)چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے اعلان کیا ہےکہ چین اور دنیا کے دیگر ممالک کے مابین افرادی تبادلے کی اعلی معیار کی ترقی اور اعلی سطحی کھلے پن کو آسان بنانے کے لیے، چین نے آزمائشی طور پر یک طرفہ ویزا فری ممالک کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جس میں 6 ممالک فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈز، اسپین اور ملائیشیا شامل ہیں ۔جمعہ کے روز چینی نشر یاتی ادارے کے مطا بق تر جمان نے کہا کہ اس نئی پالیسی کے مطابق یکم دسمبر 2023 سے 30 نومبر 2024 تک مذکورہ ممالک کے عام پاسپورٹ رکھنے والے افراد بغیر ویزے کے پندرہ دنوں کے لیے کاروبار، سیاحت، خاندان اور دوستوں سے ملنے اور ٹرانزٹ کے لیے چین میں داخل ہو سکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme