سیّدہ فاطمۃ الزھرا ؓکا یوم وصال3جمادی الثانی بمطابق17دسمبر کو عقیدت واحترام سے منایا جائے گا

Published on December 16, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 52)      No Comments

 اسلام آباد (یو این پی)دختر رسولؐ، خاتون جنت سیّدہ فاطمۃ الزھر ا ؓکا یوم وصال3جمادی الثانی بمطابق17دسمبر اتوار کو عقیدت واحترام سے منایا جائے گا اس سلسلے میں ملک بھر میں مساجد اور امام بارگاہوں میں تقریبات،سیمینارز اورمجالس عزاء کا اہتمام کیا جائے گاجس سے خطاب کے دوران علماء کرام،ذاکرین،خطیب اور مقررین خاتون جنت حضرت بی بی فاطمہ ؓ کی حیات مبارکہ اوراسلام کی سربلندی کیلئے دی گئی قربانیوں اور سیرت طیبہ پر روشنی ڈالیں گے جبکہ ملک بھر میں بھی حضرت بی بی فاطمہ ؓ کا یوم وصال عقیدت و احترام سے منایا جائے گا اس سلسلے میں امام بارگاہ حسینیہ ؓ میں مجلس عزاء منعقد ہو گی۔سیّد اۃ النساء،خاتون جنت حضرت فاطمۃ الزھرا ؓحضور نبی کریم ؐ اورسیّدہ خدیجۃ الکبری ؓ کی صاحبزادی تھیں آپ ؓ کی شادی حضرت علی المرتضیٰ ؓ سے ہوئے آپ ؓ کے مشہور القاب زھرا،سیّد ۃ النساء،خاتون جنت اور بتول ؓ ہیں آپ جنت میں عورتوں کی سردار ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy