چوہدری پرویز الٰہی ایک منجھے ہوئے تجربہ کار سیاستدان ہیں مولانا عمران صدیقی

Published on July 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 351)      No Comments

وزیر اعلی پنجاب بننے کی خوشی میں ضلعی مرکزی تنظیم تاجر ان پاکستان کے آفس میں مٹھائی تقسیم
بورےوالا (یواین پی) سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیر اعلی پنجاب بننے کی خوشی میں ضلعی مرکزی تنظیم تاجر ان پاکستان کے آفس میں مٹھائی تقسیم کی گئی اس موقع پر صدر مرکزی تنظیم تاجران چوہدری محمد صدیق یوسف۔مولانا عمران صدیقی صوبائی سیکرٹری انفارمیشن علماءونگ مسلم لیگ ق،ڈاکٹرندیم،میاں اصغر بشیر،محترمہ شگفتہ چوہدری،حافظہ سدرہ فاطمہ ضلعی صدر وومن ونگ وہاڑی، فرح اعجاز بیگ ایڈووکیٹ، ضلعی صدر وکلاء ونگ وہاڑی،پطرس البرٹ بٹ صدر مینارٹی ونگ وہاڑی،مولانا محمد اسلم فاروقی،سفیان جٹ چوھدری محمد عثمان ممبر صوبائی کونسل پی ایم ایل ق،مرزا طارق سیکرٹری اطلاعات پی ایم ایل ق،صوفی محمد سلمان صدر یوتھ ونگ اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر ضلعی صدر مرکزی تنظیم تاجران چوہدری محمد صدیق یوسف اور صوبائی انفارمیشن سیکرٹری علماءونگ مسلم لیگ ق مولانا عمران صدیقی نے کہاکہ چوہدری پرویز الٰہی ایک منجھے ہوئے تجربہ کار سیاستدان ہیں وہ تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیر اعظم عمران خان کے وڑن کے مطابق پنجاب کے مسائل کو حل کرنے کے لیے عوامی خدمت کے جذبے کے تحت اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog