قصور نواحی گاؤں متہ کے گورنمنٹ بوائز اینڈ گرلز سکول کے انچارج غیر قانونی امتحانی ڈیوٹیاں کرکے طلباء و طالبات کا مستقبل تباہ کرنے لگے

Published on June 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 510)      No Comments

NewUNN
قصور (مہر سلطان محمود)تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں متہ کے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے انچارج وسیم اشرف اور گرلز ہائی سکول کی انچارج میڈم شاہین غیر قانونی امتحانی ڈیوٹیاں کرکے سکول کے طلباء و طالبات کے مستقبل کو تباہ کرنے میں مصروف ہیں وسیم اشرف جو کہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کا آئی ٹی لیب کا انچارج بھی ہے اور سینئر ہیڈ ماسٹر نہ ہونے کی وجہ سے سکول کا انچارج بھی ہے یہ امتحانی مراکز میں ڈیوٹیاں سرانجام دینے میں مصروف ہے جبکہ بچوں کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے دوسری جانب گرلز ہائی سکول کی انچارج میڈم شاہین بھی انھی کاموں میں مصروف ہیں سکول آنا ان کے لیے بہت مشکل ہے جبکہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں سال میں ایک ڈیوٹی کرنے کی اجازت ہے وہ بھی صرف اپنے ضلع کے اندر ۔آؤٹ آف ڈسٹرکٹ امتحانی ڈیوٹیاں کرنے کی بلکل اجازت نہیں ہے اس کی مثال سابقہ سینئر ہیڈ ماسٹر ڈاکٹر تنویر احمد (مرحوم) کو آؤٹ آف ڈسٹرکٹ ڈیوٹی کرنے پر سابقہ ڈی او ایجوکیشن میڈم شمیم صحارا نے گورنمنٹ ہائی سکول راجہ جنگ سے ٹرانسفر کرکے آؤٹ آف ڈویژن لالہ موسی ٰ بھیج دیا تھا تو کیا محکمہ ان کے خلاف ایسی کاروائی نہیں کرے گا اس ایشو پر جب ای ڈی او ایجوکیشن سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ میرے علم میں نہیں آپ نے بتا دیا ہے اب میں انکوائری کروا کر انکے خلاف بھرپور تادیبی کاروائی کروں گا سیاسی و سماجی حلقوں اور طلباء و طالبات کے والدین نے ایسے کام چور اور امانت میں خیانت کرنے والے اساتذہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog