پتوکی ٹیلنٹ مقابلوں میں پنجاب بھر میں اول پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

Published on January 23, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 51)      No Comments

پتوکی (یواین پی)پتوکی ٹیلنٹ مقابلوں میں پنجاب بھر میں اول پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ رمشا اسحاق کے اعزاز میں سکول انتظامیہ کی طرف سے تقریب کا انعقاد چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن ملک انور ندیم کی بطور مہمان خصوصی شرکت پتوکی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جاگو والا چک 40 کی طالبہ رمشا اسحاق کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ملک انور ندیم کی بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے طالبہ کو اعزازی شیلڈ اور اپنی جیب سے ہزاروں روپے نقدی انعام بھی دیا مرکزی پریس کلب سرائے مغل تحصیل پتوکی کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملک محمد انور ندیم نے کہا کہ ہماری طالبات میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں تھوڑی سی محنت کی جائے تو ہماری طالبات کھیلوں کے مقابلوں میں ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کر سکتی ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy