ایسی پچ کی امید نہیں تھی، اگلے میچز میں محنت کرنا ہو گی: شاہد آفریدی

Published on March 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 396)      No Comments

333
کولکتہ (یو این پی) پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ایسی پچ کی امید نہیں تھی۔ ٹیم کو اگلے میچز میں سخت محنت کرنا ہو گی۔ جبکہ بھارتی کپتان دھونی کا کہنا تھا کہ سپنرز نے اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا۔میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بوم بوم نے سارا ملبہ پچ پر ڈال دیا اور ساتھ ہی بھارتی ٹیم کے گن بھی گائے۔ آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارتی کھلاڑی پریشرمیں اچھا کھیلے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت بولرز نے اچھی بولنگ نہیں کی۔ اگلے میچ پراپنا فوکس رکھیں گے، ٹیم کوسیکھنا ہو گا کہ پریشر میں کس طرح کھیلنا ہے۔ بھارتی کپتان دھونی کا کہنا تھا پچ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے سپنرز کو موقع دیا جبکہ ویرات کوہلی نے اچھی بیٹنگ کی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题