فیصل آباد،گھریلوناچاقی پرشادی شدہ خاتون نے خودکوگولی مار کر لہولہان کرلیا

Published on November 28, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 60)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)فیصل آباد گھریلوناچاقی پرشادی شدہ خاتون نے خودکوگولی مار کر لہولہان کرلیا ریسکیو1122نے مضروبہ کو ہسپتال پہنچا دیا جہاں ڈاکٹراسکی جان بچانے کیلئے کوشاں ہیں تفصیلات کے مطابق ستیانہ کے علاقہ 237کھڈیاں وڑائچاں کی رہائشی 45سالہ معراج بی بی زوجہ عاشق حسین کا سسرال والوں سے جھگڑا رہتا تھا گھریلو حالات کی وجہ سے میاں بیوی کی بھی آپس میں ناچاقی چل رہی تھی گزشتہ روزدوبارہ جھگڑا ہوگیا تو اس نے دلبرداشتہ ہوکر کمرہ میں بند کرکے خود کو گولی مار لی فائرنگ کی آواز سن کر اہل خانہ نے دیکھاتو معراج بی بی خون میں لت پت پڑی تھی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122ٹیم نے موقع پر پہنچ کر مذکورہ خاتون کو ہسپتال پہنچایا۔جہاں ڈاکٹراسکی جان بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题