آج کا دن ٹاریخ میں29 نومبر

Published on November 29, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 82)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی) آج کا دن ٹاریخ میں29 نومبر1864 امریکی تاریخ کے بد ترین قتل عام کا دن ہے جسے “سینڈ کریک” کا نام دیا گیا ۔ اس واقعے میں امریکی فوج نے نہتے ریڈ انڈیئنز کے ایک دیہات پر حملہ کرتےہوئے 500 افراد کو قتل کر دیا جس میں بچے اور خواتین بھی شامل تھے ۔
آج کا دن ٹاریخ میں29 نومبر 1937 حاتائے کی خود مختاری کےلیے پہلا قدم اٹھایا گیا اور اس کا انتظام نیم خود مختار حکومت کودے دیا گیا ۔
آج کا دن ٹاریخ میں29 نومبر 1947 اقوام متحدہ نے عربوں کی مخالفت کے باوجود فلسطین کو تقسیم کرتےہوئے وہاں ایک اسرائیلی ریاست کے قیام کا فیصلہ دیا جو کہ اب تک متنازعہ ہے ۔
آج کا دن ٹاریخ میں29 نومبر 1963 امریکی صدر لنڈن جانسن نے کینیڈی قتل کیس کی تفتیش کےلیے وارن کمیشن قائم کیا ۔
آج کا دن ٹاریخ میں29 نومبر1981 تین دفعہ آسکر نامزدہ نتالی ووڈ ایک پرسرار سمندری حادثے میں ہلاک ہو گئیں جس کا شبہ پولیس نے ان کے شہور رابرٹ وینگنر پر ظاہر کیا ۔
آج کا دن ٹاریخ میں29 نومبر 2012 فلسطین کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مبصر رکن کا درجہ مل گیا ۔
آج کا دن ٹاریخ میں29 نومبر 2016 کولمبیا میں ایک طیارہ حادثے کا شکا ر ہوا جس میں برازیل کی فٹبال ٹیم چاپ کونسے بھی سوار تھی جو کہ وہاں لاطینی امریکہ کپ کا فائنل کھیلنےکےلیے جارہی تھی ۔ طیارے میں سوار 81 افراد میں سے 76 ہلاک ہوئے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes