پی پی پی ضلع ٹھٹھہ کی جانب سے یوم تاسیس منانے کے متعلق اجلاس کا انعقاد

Published on November 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 52)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/حمید چنڈ) وزیر اعلیٰ سندہ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد و پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے صدر صادق علی میمن کی زیر صدارت ان کی رہائش گاہ پر یوم تاسیس منانے کے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ضلعی جنرل سیکرٹری امتیاز احمد قریشی، سینیئر نائب صدر عبدالحمید پنھور، ضلعی اطلاعات سیکرٹری سید محمود عالم شاہ بخاری سمیت ضلعی ،تحصیل اور یوسی عھديداران کے علاوہ یوتھ، سپاف، ھاری کمیٹی، ڈاکٹر فورم، منارٹی ونگ، انجنیئرنگ ونگ، لیڈیز ونگ و دیگر شعبہ جات کے کے عھديداران اور معززین نے شرکت کی – اس موقع پر معاون خصوصی و ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی صادق علی میمن نے اجلاس میں موجود پارٹی عھديداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 30 نومبر 1967 کو پاکستان پیپلز پارٹی کا قیام قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے رکھا تھا اور ان کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی اور مقبول عوامی سیاسی جماعت بن گئی- انہوں نے کہا کہ 30 نومبر کا دن پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد کا دن ہے اور یے دن ہمارے لئے سب سے زیادہ اہمیت کے حامل کا دن ہے – ملک بھر کی طرح ٹھٹھہ میں بھی یوم تاسیس کو انتہائی جوش و خروش سے منایا جائے گا اور اس ضمن میں تمام پارٹی عہدیداران اور منتخب نمائندے ضلع کے مختلف علاقوں میں مقامی عہدیداروں، کارکنان اور عوام سے کارنر میٹنگز کا منعقد کرکے انہیں 30 نومبر کو ہونے والے یوم تاسیس کے پروگرام میں بھرپور شرکت کرنے کیلئے آگاہ کیا جائے تاکہ پروگرام کو شاندار طریقے سے بھرپور کامیاب بنایا جا سکے اور ثابت کیا جا سکے ضلع ٹھٹھہ پاکستان پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے – اس موقع پر جنرل سیکرٹری امتیاز احمد قریشی سمیت دیگر عہدیداروں نے بھی اجلاس سے خطاب کیا –

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme