عوام احتیاط کریں، جولائی میں کورونا مریض 12 لاکھ ہو سکتے ہیں: اسد عمر

Published on June 15, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 156)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) وفاقی وزیر اسد عمر نے پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہرین کی رائے ہے کہ جولائی کے آخر تک کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 10 سے 12 لاکھ تک جا سکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت ملک میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ کورونا کے مریض ہیں۔ جون کے آخر تک مریضوں کی تعداد تین لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ موجودہ صورتحال برقرار رہی تو جولائی کے آخر تک تعداد 10 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ہمیشہ کہا کہ حفاظتی تدابیر سے وبا کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ عوام سے بار بار اپیل کر رہے ہیں کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ تحقیق کے مطابق فیس ماسک کا استعمال کورونا کا پھیلاؤ روکنے میں معاون ہے۔ فیس ماسک کے ساتھ سماجی فاصلہ بھی یقینی بنائیں۔ احتیاط نہیں کریں گے تو کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی آئے گی۔ جتنی احتیاط کریں گے کورونا اتنا قابو میں رہے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题