دھاتوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 19 فیصد کی کمی ریکارڈ

Published on November 30, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 74)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)دھاتوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 19 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں دھاتوں کی درآمدات پر 1.329 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 19 فیصد کم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں دھاتوں کی برآمدات پر 1.643 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔ اکتوبر 2023 میں دھاتوں کی درآمدات پر 367 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلہ میں 7 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال اکتوبر میں دھاتوں کی درآمدات پر 393 ملین ڈالر کازرمبادلہ خرچ ہواتھا۔ ستمبر کے مقابلہ میں اکتوبرمیں دھاتوں کی درآمدات میں ماہانہ بنیادو ں پر 19 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔ستمبر میں دھاتوں کی درآمدات پر 308 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو اکتوبر میں بڑھ کر 367 ملین ڈالر ہو گیا۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ملکی درآمدات کا مجموعی حجم 17.091 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 18فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاکستان کا درآمدی بل 20.91 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes