خادم اعلی پنجاب نے مزدور کے بچے کو تعلیم جیسا بنیادی حق دینے کا انقلابی قدم اٹھایا ہے ثاقب خورشید

Published on May 1, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 552)      No Comments

V1
وہا ڑی(یواین پی)ممبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ خادم اعلی پنجاب نے مزدور کے بچے کو تعلیم جیسا بنیادی حق دینے کا انقلابی قدم اٹھایا ہے جو ملک سے جہالت اور ناخواندگی ختم کرنے کے علاوہ بے روزگاری اور طبقاتی نظام کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہو گا یہ بات انہوں نے ضلع کونسل ہال وہاڑی میں مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پنجاب حکومت کی طرف سے بھٹہ خشت مزدوروں کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے منصوبہ کے تحت خدمت کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر قائم مقام ڈی سی او رانا سلیم احمد ، ایم این اے طاہراقبال کے بھائی چےئرمین یوسی زاہد اقبال چودھری،ای ڈی او ایجوکیشن شوکت علی طاہر ،ڈی ایم او محمد مبشر الرحمن ، ڈی ای او سکینڈری ایجوکیشن جاوید احمد باجوہ ، ڈی ای او ایلیمنٹری زنانہ مصباح رفیق، خدمت کارڈ سنٹر انچارج ڈی ای او ایلیمنٹری محمد معروف،ڈپٹی ڈی ای او محمد عاصم ،چےئرمین یوسی چودھری حبیب، سابق نائب ناظم یو سی چودھری سعیداحمد، سینئر ہیڈ ماسٹر بشیراحمد چاچک ،محمد ظفر جمیل، لٹریسی آفیسر محمد عامر، ڈی او لیبر کاشف عزیز، ڈپٹی ہیڈ ماسٹر ماڈل ہائی سکول منیر احمد جوئیہ بھی موجود تھے میاں محمدثاقب خورشید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزدور ہماری صنعتی ترقی میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے صنعت کا پہیہ مزدور کے دم ہی سے متحرک رہتا ہے اس لیے جب تک مزدور آسودہ حال اورتعلیم یافتہ نہ ہو گا اپنا کام بہتر طور پر انجام نہیں دے سکے گا پنجاب حکومت نے اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے بھٹہ مزدور کے بچوں کو بھی دیگر صنعتی مزدوروں کے بچوں کی طرح تعلیم یافتہ بنانے کا بیڑا اٹھایا ہے ایم این اے چودھری طاہر اقبال کے بھائی چودھری زاہد اقبال نے کہا کہ بھٹہ مالکان کو مزدوروں کی ای او بی آئی کے تحت رجسٹریشن کرانے کا بھی پابند کیا گیا ہے تاکہ بھٹہ مزدوروں کو بھی سوشل سیکیورٹی کے تحت مراعات دی جا سکیں بھٹہ مزدور کے بچوں کی خواندگی سے بھٹہ مالکان کی طرف سے مالی معاملات میں ان کے ساتھ ہونے والی نا انصافی کا خاتمہ بھی ممکن ہو گا اے ڈی سی رانا سلیم احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع وہاڑی میں ابتدائی طور پر 477بھٹہ مزدوروں اور ان کے ایک ہزار سات بچوں کی جانچ پڑتال مکمل کرتے ہوئے انہیں خدمت کارڈ کا اجراء کیا جارہا ہے جس پر ایک ہزار ماہانہ وظیفہ دیا جائیگا ای ڈی او ایجوکیشن شوکت علی طاہر نے بتایا کہ ضلع میں کل12ہزار کے قریب بھٹہ مزدور موجود ہیں جن کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے انہوں نے بتایا کہ بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو تعلیمی اداروں میں کتابیں ، یونیفارم ، جوتے ،جرسی اور سکول بیگ مفت فراہم کئے جا رہے ہیں خدمت کارڈ کے ذریعے ماہانہ ایک ہزار روپے بچوں کی75فیصد حاضری کی صورت میں ہی دےئے جائینگے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy