شیخوپورہ(یو این پی) تھانہ ہاؤسنگ کالونی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن خطرناک اشتہاری مجرم سمیت 5 ملزمان گرفتاراسلحہ اور منشیات برآمد ایس ایچ او تھانہ ہاؤسنگ کالونی ظہیر عالم شاہ کے مطابق جرائم کی بیخ کنی کے لئے قانون شکن عناصر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے پولیس نے دوران کارروائی اے کیٹگری کے خطرناک اشتہاری مجرم سمیت چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا جنکے قبضے سے1 رائفل 2 پسٹل اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں جبکہ دوسری کارروائی میں بدنام منشیات فروش عثمان بلوچ کو گرفتار کیا ہے جسکے قبضہ سے 1200 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔