شیخوپورہ، نگران وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی کی خصوصی ہدایت پر ضلع کونسل ہال میں کھلی کچہری کا انعقاد

Published on December 2, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 112)      No Comments
شیخوپورہ (یو این پی) نگران وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی کی خصوصی ہدایت پر ضلع کونسل ہال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ریونیو سے متعلقہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان اور اسسٹنٹ کمشنر لاریب اسلم نے سائلین کے مسائل سنے اور فوری حل کے لئے احکامات جاری کئے کھلی کچہری میں ضلع بھر کے تحصیلدار، نائب تحصیلدار، سب رجسٹرار،  پٹواری، عملہ اراضی ریکارڈ سنٹر، ریونیو سے متعلقہ تمام افسران ڈی سی کے ہمراہ موجود تھے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان نے کہا کہ سائلین کے ریونیو سے متعلقہ مسائل کا فوری حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے کھلی کچہریوں کے ذریعے شہریوں کو ریونیو سے متعلق درپیش مسائل کے حل اور دیگر متعدد سروسز کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے جس میں کسی بھی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی ضلع بھر کے تمام اراضی ریکارڈ سنٹرز اور دیہی مراکز مال میں عوام کو پٹوار کلچر سے نجات دلانے، درستگی ریکارڈ، فرد کے اجراء، انتقالات کے اندراج، رجسٹری، انکم سرٹیفیکیٹ، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل کے اجراء اور تصدیق انتقال کی کمپیوٹرائزڈ خدمات کی شفاف انداز میں شہریوں تک فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مسائل کے حل کے لیے آنے والے سائل کو کسی قسم کی بھی دشواری پیش آتی ہے تو وہ ضلعی انتظامیہ سے رجوع کریں تا کہ ان کے مسائل کا فوری آزالہ ممکن ہو سکے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان نے کہا کہ ”اب گاؤں چمکیں گے” پروگرام کے تحت دیہات میں بھی ہر یونین کونسل میں برتھ سرٹیفکیٹ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور میرج سرٹیفکیٹ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے بورڈ آف ریونیو کی ہدایت پر بینائی سے محروم تعلیم یافتہ افراد کو سرکاری نوکریاں دینے کا بھی آغاز کیا گیا ہے شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے نابینا شخص محمد مہتاب کو ریونیو کھلی کچہری کے دوران ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں نوکری دے کر جاب لیٹر بھی دے دیا گیا ہے نوکری حاصل کرنے والے نابینا شخص محمد مہتاب نے ضلعی انتظامیہ اور بورڈ آف ریوینیو کا شکریہ ادا کیا ہے۔
Readers Comments (0)




Weboy

Weboy