عید قرباں قریب مگر اوزاروں کی فروخت میں کمی

Published on September 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 432)      No Comments

444
کراچی(یو این پی)  عید قرباں قریب آتے ہی عموما چھریوں اور قربانی کے اوزاروں کی فروخت میں اضافہ دیکھا جاتا ہے تاہم اس بار مہنگائی نے اس کاروبار پر بھی کاری ضرب لگائی ہے،لوگ نئے اوزاروں کی خریداری کے بجائے پرانی چھریوں کو ہی دھار لگوانے کو ترجیح دے رہے ہیں،چھریاں تیزعید قربان قریب آگیا،مگر قربانی کے اوزاروں کی خریداری ماضی کے مقابلے کم ہی ہو رہی ہے،وجہ مہنگائی ہے، نیا سامان کافی مہنگا ہے اسی لیے لوگ پرانی چھریوں پر ہی دھار لگوا کر کام چلا رہے ہیں،اس صورتحال میں دکانداروں اور کاریگروں کے چہروں پر بھی پریشانی عیاں ہے،کہتے ہیں ریٹ پچھلے سال والے ہیں مگر خریداری پچھلے سالوں جیسی نہیں،بازاروں میں مختلف اقسام کی چھریاں پچاس سے چار سو روپے ، بغدے اور ٹوکے ڈھائی سو ے ایک ہزار روپے جبکہ قیمہ بنانے کی مشینیں چار سے پندرہ ہزار تک میں دستیاب ہیں،مگر لوگ پچیس سے ستر روپے میں مختلف پرانے اوزاروں کو نئی دھار لگوا کر ہی کام چلا رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes