ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ٹھٹھہ کا گورنمنٹ گرلز اور بوائز پرائمری اسکولوں کا اچانک دورہ صورتحال کا جائزہ

Published on December 2, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 68)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ) ایدیشنل ڈپٹی کمشنر ون محمد علی خواجہ نے کہا ہے کہ تعلیم وہ زیور ہے جسے کوئی چھین نہیں سکتا، معاشرے کی گھٹن کو علم کے چراغوں سے ہی ختم کیا جا سکتا ہے اور تعلیم کے ذریعے ہی اعلی منصب حاصل کرکے ملک و قوم کا نام بھی روشن کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنگشاہی کے قریب گاؤں سبز علی بروہی میں قائم گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول اور گورنمٹ بوائز پرائمری اسکول کے اچانک دورے کے دوران اساتذہ اور طلبہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لیں تاکہ ان کی ذہنی و جسمانی نشونماء بھی ہو سکے۔ اس موقع پر انہوں نے اسکولز کے مختلف کلاسز میں تدریسی عمل، صفائی ستھرائی، اساتذہ و عملے کی حاضری کو چیک کیا اور اسکولی عمارات کا معائنہ بھی کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بچوں سے گھل مل گئے اور تدریسی سوالات بھی پوچھے۔ انہوں نے اسکول انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اساتذہ اور عملے کی حاضری کو یقینی بنائیں۔ قبل ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون محمد علی خواجہ نے یونین کونسل جنگشاہی میں جاری پولیو مہم کا جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر انہوں نے جن بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے تھے ان کی فنگر مارکنگ چیک کی اور بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے۔ اس موقع پر انہوں نے پولیو ٹیموں کو ہدایت کی کہ بچوں کو قطرے پلانے کے بعد فنگر مارکنگ احتیاط سے کریں اور کوئی بھی پولیو کے قطرے پلانے سے رہ نہ جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes