اسلام آباد (یو این پی)آج کا دن ٹاریخ میں4 دسمبر سن چھ سو چھپن : اسلامی تاریخ کا پہلا تنازعہ شروع ہوا۔ حضرت علی کی جانب سے حضرت عثمان کے قاتلوں کی بازیابی میں ناکامی پر حضرت محمد کی اہلیہ بی بی عائشہ کے حامیوں نے مخالفت شروع کر دی ۔ یہ آپسی اعتراضات جلد ہی جنگ میں بدل گِئے جس پر طرفین کے درمیان بصرہ کے قریب جنگ ہوئی جسے جنگ جمل کا نام دیا جاتا ہے۔
آج کا دن ٹاریخ میں4 دسمبرسن اٹھارہ سو اٹھاون: انگریزوں نے ہندوستان کے آخری مغل تاجدار بہادر شاہ ظفر کو تخت سے معزول کرتےہوئے برما جلا وطن کر دیا اس طرح سے سر زمین ہند پر نو سو سالہ مغلیہ سلطنت ختم ہوئی۔
آج کا دن ٹاریخ میں4 دسمبرسن انیس سو تینالیس:امریکی صدر روزویلٹ اور برطانوی وزیراعظم چرچل نے ترکی کے جرمنی کے خلاف جنگ میں شامل ہونے کے مقصد کے تحت قاہرہ میں صدر عصمت انونو سے ملاقات کی ۔تین روزہ ملاقات کے نتیجے میں عصمت ان اونوامریکی وبرطانوی مطالبے کو رد کر دیا جس کے کچھ ہی عرصے بعد ترکی نے جرمنی اورجاپان کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے بانی ممالک کی صف میں شمولیت حاصل کر لی ۔