چینی صدر شی جن پھنگ کا دورہ شنگھائی

Published on December 4, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 47)      No Comments

 بیجنگ (یو این پی) حال ہی میں چینی  صدر شی جن پھنگ نے شنگھائی کا دورہ کیا۔ انہوں نے شنگھائی فیوچر ایکسچینج، شنگھائی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انوویشن اچیومنٹ نمائش، اور ضلع منہانگ کے  سٹی بلڈرز اور مینیجرز کے گھر کا  معائنہ کیا۔ شنگھائی چین کا سب سے بڑا اقتصادی  شہر ہے اور اصلاحات اور کھلے پن میں سب سے آگے ہے۔ مارچ سے اکتوبر 2007 تک شی جن پھنگ نے شنگھائی میونسپل پارٹی کمیٹی کے سیکرٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ شنگھائی میں اپنے کام کے دوران ، شی جن پھنگ نے شہر کی تعمیر کے لئے  واضح اہداف مقرر کیے اور شنگھائی کی ترقی کی سمت کی رہنمائی کی۔ شنگھائی  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی جائے پیدائش ہے اور 2019 میں  شی جن پھنگ نے شنگھائی کے اپنے دورے کے دوران ایک بار پھر “پارٹی کی تعمیر کو مضبوطی سے فروغ دینے کی ضرورت” پر زور دیا۔ سنہ 2016 میں شنگھائی فری ٹریڈ زون کے آپریشن کی تیسری سالگرہ کے موقع پر انہوں  نے واضح طور پر نشاندہی کی تھی کہ ‘ہم مزید ادارہ جاتی جدت طرازی کی کامیابیاں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے ، اور وسیع پیمانے پر گہری اصلاحات اور توسیع کے لیے ایک ٹیسٹ فیلڈ کے کردار کو مزید بروئے کار لائیں  گے۔’ اکتوبر 2018 میں ، شی جن پھنگ نے ایک بار پھر ہدایت کی: “پائیلٹ فری ٹریڈ زون کو اصلاحات اور نئے دور میں کھلے پن کے لئے ایک نئے ہائی لینڈ  کے طور پر  تعمیر کیا جانا چاہیے۔ نومبر 2020 میں ، پڈونگ کی ترقی اور کھلے پن کی 30 ویں سالگرہ کی تقریبات میں ، شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ شہری تعمیرات کو لوگوں کی رہائش اور سلامتی کو اولیت دینا چاہئے ، اور بہترین وسائل کو لوگوں کے لئے  چھوڑنا چاہئے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes