پشاور؛این ایف سی ایوارڈ کے جلد انعقادکو یقینی بنایا جائے،سکندرشیرپاؤ

Published on March 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 324)      No Comments


پشاور(یو این پی)سینئر صوبائی وزیر اورقومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندرحیات خان شیرپاؤ نے این ایف سی ایوارڈ کے جلد انعقاد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں جتنی مزید تاخیر ہوگی چھوٹے صوبوں اورچھوٹی قومیتوں کے مشکلات اور محرومیوں میں مزید اضافہ ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گاؤں شیرپاؤ میں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یونین کونسل مرزاڈھیر کے ممتاز سیاسی رہنماء میاں محمد شفیع نے اپنے ساتھیوں اور خاندانوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی قائد آفتاب احمد خان شیرپاؤ اور سکندر حیات خان شیرپاؤ کی قیادت پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔سکندر شیرپاؤنے کہا کہ قومی مالیاتی ایوارڈ میں تاخیر سے چھوٹے صوبوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہورہا ہے اوراس کی التواء کی وجہ سے صوبے کی معاشی اور اقتصادی بدحالی میں اضافہ ہو رہا ہے لہٰذا اس میں مزید تاخیر قابل برداشت نہیں۔ انھوں نے کہا کہ مردم شماری صحیح اورشفاف طریقے سے کرائی جائے جوکہ حقیقی معنوں میں عوام کی احساسات کی ترجمانی کرسکے۔ پنسل کے ذریعے خانہ شماری اورگنتی قابل قبول نہیں ہے اوراس میں شکوک و شہبات پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔ ہم پختونوں کی آبادی اور حقوق کو کسی صورت بھی متاثر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ مردم شماری کی گنتی مشین کو اسلام سے پشاور شفٹ کیا جائے ۔ قومی وطن پارٹی پختونوں کے مشکلات کے خاتمے اورحقوق کے حصول کیلئے قومی اور بین الاقوامی فورم پر آواز اٹھائے گی اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy