شیخوپورہ؛پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپاڑٹمنٹ ریسکیو1122 کا جائزہ اجلاس ماہانہ کارگردگی رپورٹ جاری

Published on December 5, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 63)      No Comments

شیخوپورہ (یو این پی)پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپاڑٹمنٹ ریسکیو1122 کا جائزہ اجلاس ماہانہ کارگردگی رپورٹ جاری ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رانا اعجاز احمد نے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122 کی کارکردگی ہمیشہ کی طرح مثالی رہی ماہ نومبر میں 1375 ٹریفک حادثات 2907 میڈیکل ایمرجینسیز،39 آتشزدگی کے واقعات، 145 کرائم کیس، 4 ڈوبنے کے واقعات اور 449 متفرق ایمرجنسیز تھیں جس میں ریسکیو1122شیخوپورہ نے 5074 افراد کو ریسکیو کیاجن میں 1568 زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ3363 افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 143 افراد موقع پر ہلاک ہوئے اسکے علاوہ پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت 548 افراد کو بروقت طبی امداد کی فراہمی کے لیے بڑے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں جیسا کہ رات کو سوتے وقت گیس ہیٹر کا استعمال ہرگز نہ کریں،دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے شہری دوران ڈرائیونگ فوگ لائٹس استعمال کریں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme