پروڈیوسرمنیر اعوان نے’’ کیچ ‘‘ نامی فیچر فلم بنانے کااعلان کر دیا

Published on June 11, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 341)      No Comments

5
ہالی ووڈ گریجویٹ خالد حسن خان کو بحیثیت رائٹروڈائریکٹر سائن کر لیا
کراچی (یواین پی) پروڈیوسرمنیر اعوان نے ایکشن اور تھرلر سے بھرپور’’ کیچ‘‘ نامی فیچر فلم بنانے کا اعلان کردیا، اس سلسلے میں انہوں نے ہالی ووڈ گریجویٹ اور پاکستان کی پہلی سائکو تھرلر فیچر فلم ’’ہوٹل‘‘ کے ہدایتکارخالد حسن خان کی خدمات بطوراسکرپٹ رائٹر و ڈائریکٹر حاصل کر کے انہیں فلم کے لیے سائن کرلیا ہے، کیچ نام فیچر فلم میں پاکستان کی موجودہ صورتحال،میڈیا اور سیکیورٹی اداروں کی کشمکش کو موضوع بنایا گیا ہے، جس کا مرکزی خیال منیر اعوان کا ہے،یہ فیچر فلم اس دشمن کے بارے میں ہے جو گرفتار تو کئی بار ہوتا ہے مگر اب تک پکڑا نہیں جا سکا، یہ پہلی کوشش ہوگی کہ ایک ایسی فلم پروڈیوس کی جائے جس کی بدولت اُن چہروں کو بے نقاب کیا جائے جو ملک میں بدامنی پیدا کر رہے ہیں،فلم مکمل طور پر پاکستانی فلمی ستاروں کے ساتھ بنائی جائے گی، جس میں فلمسٹار میرا جی ایک اور انوکھے کردار میں نظر آئیں گی ساتھ ہی فلم میں مشہور ومعروف ٹیلیوژن اور فلموں کے اداکار ہمایوں سعید اور کئی نامور اداکارکیچ کا حصہ بنیں گے ، اطلاعات کے مطابق کیچ فیچر فلم رواں سال کے وسط میں شروع کی جائے گی، امید ہے کہ کیچ پاکستان کی فلمی انڈسٹری کی ترقی و بحالی میں اپنا بھرپور کردار اداکرے گی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme