اسلام آباد(یواین پی) الیکشن کمیشن نے این اے انیس کے ضمنی انتخاب میں تیس پولنگ اسٹیشنز پر تجرباتی طورپربائیو میٹرک سسٹم کے استعمال کا فیصلہ کرلیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق سولہ اگست کو این اے انیس میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں بائیومیٹرک کا استعمال کیا جائے گا۔ ملک میں پہلی بار بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ووٹنگ ہوگی۔ تمام سیاسی جماعتوں ،پارلیمانی کمیٹی کی منظوری اورامیدواروں کے اتفاق کیساتھ بائیو میٹرک سسٹم استعمال کیا جا رہا ہے۔ نادرا، پی ٹی اے اور یو فون بائیو میٹرک سے متعلق الیکشن کمیشن سے تعاون کرے گا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تیس پریذائڈنگ آفیسرزاورساٹھ پولنگ آفسیرزکی خصوصی تربیت کی جا رہی ہے۔ ہرپولنگ اسٹیشن پردوبائیومیٹرک سسٹم رکھے جائیں گے۔ کل ساٹھ بائیومیٹرک مشینیں تیس پولنگ اسٹیشنزپرلگائی جائیں گی۔