فیصل آباد، ڈاکوؤں نے ڈلیوری بوائے سے کھانا‘ نقدی چھین لی، مزاحمت پر نوجوان کو گولی مار کر زخمی کر دیا

Published on December 7, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 64)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد ڈاکوؤں نے فوڈ پانڈا کے ڈلیوری بوائے سے کھانا‘ نقدی چھین لی جبکہ مزاحمت پر نوجوان کو گولی مار کر لہولہان کر دیا، پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود اتھرے ڈاکوؤں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔تفصیلات کے مطابق سیف آباد کے رہائشی وقاص علی نے بتایا کہ وہ فوڈ پانڈا میں کام کرتا تھا گزشتہ شب کھانے کا آرڈر دینے بٹالہ کالونی کے علاقہ میاں چوک پہنچا تو دو نامعلوم مسلح افراد نے روک لیا، گن پوائنٹ پر جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے کھانا اور 45سو روپے‘ فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ مدینہ ٹاؤن کے رہائشی اویس علی نے بتایا کہ وہ اپنے بھائی اور دوستوں کے ہمراہ 208 چک کیفے میں بیٹھے تھے کہ دو موٹرسائیکلوں پر چار مسلح افراد کیفے میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر 12ہزار روپے اور چار موبائل فون چھین کر فرار ہونے لگے تو اسکے بھائی علی حسن نے جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا تو اس کے ساتھی نے فائر کھول دیا، گولی لگنے سے علی حسن بری طرح زخمی ہو گیا، ڈاکو فائرنگ کرتے فرار ہو گئے، مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme