لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے زیراہتمام فیصل آباد میں 3روزہ لاثانی فری میڈیکل کیمپنگ

Published on December 22, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 648)      No Comments

فیصل آباد ( یواین پی)چیئرمین لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار کی زیرسرپرستی ملکی اوربین الاقوامی سطح پر انسانیت کیلئے بے لوث فلاحی سرگرمیوں میں مزیدتیزی آتی جارہی ہے، فیصل آباد میں 3روزہ لاثانی فری میڈیکل کیمپنگ کے انتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی ہے۔کیمپس میں سپشلسٹ ڈاکٹرزعبدالرحمن (ایم بی بی ایس ،ایم ڈی پلمونولوجی )،ڈاکٹر وقاص ارشد (ایم بی بی ایس ،ہاؤس آفیسر الائیڈ ہسپتال)اورڈاکٹر عبدالسلیم (ماہر امراض جگرومعدہ )فرائض سرانجام دیں گے ۔یہ کیمپس (23دسمبرتا25دسمبر تک بروزاتوار،سومواراورمنگل کوہونگے) ۔۔۔23دسمبر بروزاتوارپہلاکیمپ چک نمبر 208ر۔ب (صبح 9سے دوپہر12بجے تک)،اسی دن دوسراکیمپ چک نمبر 215ر۔ب نیٹھڑی (بعد نماز ظہر1بجے سے لیکرسہ پہر4بجے تک)،اوراسی دن تیسراکیمپ مرکزی لاثانی سیکرٹریٹ پر (بعد نماز مغرب تانماز عشاء)تک رہیگا۔24دسمبر بروزسوموارچک نمبر 227ر۔ب کراڑوالامیں (صبح 9بجے سے لیکر شام 5بجے تک )ہوگا۔25دسمبر بروزمنگل چک نمبر 61ج۔ب نڑوالابنگلہ میں بھی (صبح 9بجے سے لیکر شام 5بجے تک )کیمپ ہوگا۔تمام کیمپس میں مریضوں کے چیک اپ بھی فری ہونگے اورانہیں ادویات بھی فری فراہم کی جائیں گی۔مرکزی میڈیا ترجمان کیمطابق لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کامخلوق خداکی اپنی مددآپ کے تحت بے لوث خدمت کامقدس مشن کامیابی سے جاری وساری ہے۔
جعلی عامل لوگوں سے پیسے بٹورکر اولیاء اللہ کی بدنامی کاباعث بن رہے ہیں۔صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار
فیصل آباد (یواین پی)مرکزی میڈیا ترجمان کیمطابق ناظم اعلیٰ صوم وصلوٰۃ کمیٹی آل پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار نے ہفتہ وارروحانی تربیتی نشست ومحفل ذکرونعت سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جولوگ تعویز دھاگے کوذریعہ معاش بناکراستعمال کرتے ہیں ،یہ غیر شرعی کام ہیں اوررزق حرام کے زمرے میں آتاہے،ایک شخص نے بتایاکہ آپ کابیعت ہونے کے بعدمیراتوکاروبارہی بندہوگیا ہے ،جب پوچھاگیا کہ کونساکاروبارکرتے ہو؟تواس نے بتایا کہ تعویزدھاگے کاکاروبارکرتاہوں،اب وہ شخص تعویز دھاگے کوکاروبارسمجھ کرکررہاتھاجوکہ سراسرغیر شرعی اورغلط کام تھا۔ہماری نظرمیں اللہ تعالیٰ نے اس پر فضل فرمادیااوراس کی توبہ قبول فرمالی ۔تعویز دھاگے کوذریعہ معاش بنانیوالوں کی زبان سے تاثیرختم ہوجاتی ہے ،اس کام میں ایسے لوگوں کی نیت صرف اورصرف عوام سے پیسہ بٹورناہوتاہے نہ کہ مخلوق خداکی تکلیفوں کودورکرنا۔جولوگ قرآنی تعویز ات کوکاروبارکے طور پر چلارہے ہیں ان کوفوری توبہ تائب ہوناچاہیے ایسے جعلی عامل اولیاء اللہ کی بدنامی کاباعث بن رہے ہیں۔حکومت ایسے لوگوں کیخلاف سخت سے سخت ایکشن لے۔مرکزی مجلس شوریٰ کیمطابق قرآنی تعویزات چونکہ کامل اولیاء اللہ کواللہ ورسول ﷺ کی بارگاہ اقدس سے بطور وردوظیفہ عطا ہوتے ہیں جس کامقصد صرف اورصرف اللہ تعالیٰ کی مخلوق کو تکالیف اورپریشانیوں سے بچاناہوتاہے۔اس لئے کامل ہستیاں(اولیاء اللہ )بے لوث ہوکرقرآنی تعویزات سے مخلوق خداکی خدمت کرتے ہیں،ان کامقصد پیسہ بٹورنا نہیں ہوتا،کامل اولیاء اللہ تودینے والے ہوتے ہیں اورمخلوق کونوازتے ہیں۔ سچ کی بجائے جھوٹ بولنا،پاک چیز میں ناپاک ملانااوراچھی نیت کی بجائے بری نیت رکھ کرکام کرنے والے کی اللہ ورسولﷺ کی بارگاہ اقدس میں منظوری نہیں ہوتی ،منظوری اسی کام کی ہوتی ہے جو صرف اللہ تعالیٰ کی رضاکیلئے کیاجائے۔کچھ کام بظاہرایک جیسے ہوتے ہیں لیکن نیت کی بناپران میں زمین آسمان کافرق ہوتاہے۔محفل پاک کے اختتام پر ملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعاکی گئی،شرکائے محفل کیلئے لنگر شریف کاخصوصی اہتمام بھی کیاگیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes