پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد بدعنوانی کا عالمی دن ”ورلڈ اینٹی کرپشن ڈے“ 9 دسمبر کو منایا جائے گا

Published on December 7, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 67)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد بدعنوانی کا عالمی دن ”ورلڈ اینٹی کرپشن ڈے“ 9 دسمبر کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصد بد عنوانی کے خاتمے کیلئے لوگوں میں شعور و آگہی پیدا کرنا ہے۔اس دن کی مناسبت سے فیصل آباد سمیت ملک بھر میں سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز،واکس اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کرپشن کے ذریعے معاشرے میں پیدا شدہ خرابیوں پر روشنی ڈالیں گے جبکہ پرنٹ و الیکٹرانکس میڈیا کے ذریعے بھی کرپشن کے خلاف خصوصی رپورٹس شائع اورپروگرام نشر کیے جائیں گیسکولوں،کالجز،سرکاری عمارات اور تمام اہم مقامات پر کرپشن کے خلاف بینرز آویزاں کرکے لوگوں میں بدعنوانی کے خلاف آگاہی پیدا کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy