جاوید ہاشمی نے مِڈ ٹرم انتخابات کی پیشگوئی کردی

Published on October 20, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 135)      No Comments

ملتان (یواین پی) مسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ دسمبر میں تبدیلی آئیگی اور مڈ ٹرم انتخابات دیوار پر لکھے جاچکے ہیں۔اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہاکہ مڈٹرم انتخابات دیوار پرلکھے ہوئے ہیں، ملک میں سیاسی بحران گہرا ہوتا جارہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) بہت کامیابی اور بہترین حکمت عملی سے آگے بڑھ رہی ہے۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ ملکی حالات کا حل پی ڈی ایم نے اپنے اتحاد میں بتادیا ہے، ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے اور ملک میں قحط زدہ ممالک سے بھی برے حالات ہیں۔ سینئر سیاستدان نے کہا کہ عوام کی یہ بدقسمتی ہیکہ حکمران ان کے زخموں پر مرہم رکھنے کیلئے تیار نہیں اوراب عوام بھی عمران خان کی پالیسیوں پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔ انہوںنے کہاکہ ٹائیگر فورس مہنگائی کنٹرول کرنیکے لیے بنائی گئی تھی لیکن اسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme