لاہور آصف زرداری کا ن لیگ کو بھرپور جواب دینے کا فیصلہ

Published on March 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 234)      No Comments

5
لاہور : (یوا ین پی)  پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے وزیرداخلہ چوہدری نثار کے حلقے چکری راولپنڈی میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔ کہتے ہیں سیاسی مخالفین کو بھرپور جواب دیں گے۔وزیراعظم نواز شریف سندھ میں زور آزمائی کررہے ہیں تو سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں مورچہ سنبھال لیا، شریک چیئرمین نے پیپلز پارٹی کے مختلف رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کیں، اس دوران انہوں نے راولپنڈی ڈویژن کے عہدیداروں اور کارکنوں کو وزیر داخلہ چوہدری نثار کے حلقے چکری میں جلسے کی تیاریوں کی ہدایت کی۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کو بھرپور جواب دیں گے، پارٹی پر جو بھی حملہ کرے گا جواب دینے کیلئے تیار ہیں، چار سال مصالحت کی، اب مخالفین کو جارحانہ انداز کا سامنا کرنا پڑے گا۔
 

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes