عبدالحکیم سبزی منڈی میں ناجائز منافع خوری کا دھندہ عروج پر

Published on February 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 281)      No Comments

عبدالحکیم(یو این پی)عبدالحکیم سبزی منڈی میں ناجائز منافع خوری عروج پرکمیشن کا سب سے نرالا قانون بنالیاخرید و فروخت پر 10 فیصد کمیشن وصولی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، ایڈمنسٹریٹر صرف غریب دکانداروں کو جرمانے کرنے تک محدودتفصیلات کے مطابق عبدالحکیم کے سبزی اور پھل فروشوں کے مطابق عبدالحکیم سبزی منڈی میں آڑھتیوں نے کمیشن کا نرالا قانون بنا رکھا ہے جس کی مثال کسی اور منڈی میں نہیں ملتی۔ بجائے فی نگ یا کل خریداری کے یکطرفہ 5 فیصد کمیشن وصول کیا جاتا ہے۔ دکانداروں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ دیگر علاقائی منڈیوں میں کل خریداری پر 10, 20 روپے کمیشن وصول کیا جاتا ہے جبکہ عبدالحکیم کی انتظامیہ، مارکیٹ کمیٹی، اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی نااہلی کے باعث سبزی منڈی کے آڑھتی ناجائز منافع خوری کرتے آرہے ہیں جو کہ مہنگائی میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔ دوسری طرف مارکیٹ کمیٹی اپنی خود ساختہ ریٹ لسٹ ہمیں تھما دیتی ہے جس میں فروخت ریٹ خرید ریٹ سے بھی کم لکھا ہوتا ہے جو کہ غریب دکانداروں کے ساتھ سراسر زیادتی ہے جس پر نظرِ ثانی کی ضرورت ہے۔ عبدالحکیم کے دکانداروں اور ٹھیلے والوں نے کمشنر ملتان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مطالبہ کیا کہ افسران کو ہدایت کی جائے اس معاملے کا فوری نوٹس لیں اور عبدالحکیم میں مہنگائی کا سبب بننے والی ناجائز کمیشن خوری کا خاتمہ کیا جائے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题