ویتنام میں “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات “سیزن 2 کے ویتنامی ورژن کی نشریات کا آغاز

Published on December 12, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 59)      No Comments

بیجنگ (یو این پی) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کے ویتنام کے سرکاری دورے کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے تیار کردہ “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” سیزن 2 کا ویتنامی ورژن 11 دسمبر سے ویتنام میں نشر کیا جا رہا ہے۔ ویتنام کے شہر ہنوئی میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ اس سال چین اور ویتنام کے درمیان جامع اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کے قیام کی 15 ویں سالگرہ ہے۔ دونوں سربراہان مملکت نےاس بات پر زور دیا ہے کہ ہمیں ملک کی حکمرانی میں تجربے کے تبادلے کو مضبوط بنانے اور چین ویتنام تعلقات اورفریقین کے سوشلسٹ نصب العین میں زیادہ سے زیادہ نتائج کے حصول کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ چائنا میڈیا گروپ نے ویتنامی ناظرین کو “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات “سیزن 2 کا ویتنامی ورژن پیش کیا ، جس میں صدر شی جن پھنگ کی ملک کی حکمرانی کی دانشمندی اور تجربے دکھائے گئے ہیں۔ تقریب کے دن ، چائنا میڈیا گروپ اور ویتنام ڈیجیٹل ٹیلی ویژن کے مشترکہ طور پر تیار کردہ ویتنامی ڈیلی نیوز پروگرام “چائنا اور ویتنام” کی نشریات کا باضابطہ طور پر آغاز کیا گیا ، جس سے چینی اور ویتنامی میڈیا کے مابین تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes