کراچی ہر طرف پانی ہی پانی شدید بارشیوں سے سڑکیں اور گلیاں ڈوب گئیں، 17 افراد جاں بحق

Published on September 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 326)      No Comments


کراچی (یو این پی) شہرقائد میں طوفانی بارش کے سبب حادثات اور کرنٹ لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی، شہر بھر کی سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں، گاڑیاں پھنس گئیں، متعدد علاقے زیر آب آگئے ، فوج نے امدادی کارروائی شروع کردی، تھڈو ڈیم میں شگاف پڑنے سے دو گاؤں زیر آب آگئے،وزیراعظم اور آرمی چیف نے لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش  کے باعث حادثات اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی، بارش کے پانی سے متعدد علاقے زیر آب آگئے، سڑکیں بند ہوگئیں، گاڑیاں پھنس گئیں۔طوفانی بارش نے طوفان مچادیا۔ سڑکیں ،گلیاں ،محلے زیرآب آگئے۔۔گجرنالے میں بھی طغیانی آگئی پانی قریبی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ سندھ اسمبلی کی بلڈنگ تالاب کا منظر پیش کررہی ہے سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا ہے۔ تھڈوڈیم میں شگاف پڑگیاپانی کاریلہ سپرہائی وے سے ہوتاہواآبادی کی جانب بڑھ رہاہے۔بارش کے بعد کراچی کابراحال ۔۔گاڑیاں ڈوب گئیں۔ بارش نے توشاہراہوں کوہی غائب کرڈالا،ہرطرف پانی ہی پانی ہے۔گلشن شمیم میں گھٹنوں گھٹنوں پانی نے علاقہ مکینوں کاگھرسے نکلناہی محال کردیا۔ملیر،اورنگی ،کورنگی ،گڈاپ ،نیوکراچی ،سرجانی ،بلدیہ ٹاون ،منگھوپیر، گلشن حدید،لانڈھی قائدآباد،ناظم آباد،صفورامیں شہری زندگی منجمد ہوکررہ گئی۔سندھ اسمبلی تالاب کا منظر پیش کررہی ہے۔پورا صحن ڈوبا ہواہے۔اسمبلی جانےوالا راستہ بھی سوئمنگ پول بناہواہے۔گجرنالے میں طغیانی آنے سے پانی  قریبی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ گلیاں محلے تالاب بن گئے۔ نارتھ کراچی کے توکیاکہنے جہاں بارش کے پانی نے سڑک ہی غائب کرڈالی۔کئی علاقوں میں درخت گرنے سے راستے بلاک ہوگئے ۔بارش کے بعد درجنوں فیڈرٹرپ کر گئے۔شہرکی سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثرہے۔ گاڑیوں کی لمبی قطاریں ہیں اور انتظارہے۔بلوچستان سے آنےوالے پانی نے تھڈوڈیم میں شگاف ڈال دیا۔ پانی کاریلہ تیزی سے بہتاہوا سپرہائی وے پہنچ گیا۔اور اب پانی کا رخ آبادی کی طرف ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes