پھنگ لی یوان کا  ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی وی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری کی اہلیہ کی ہمراہ ویتنام ویمن میوزیم کا دورہ

Published on December 13, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 45)      No Comments

بیجنگ (یو این پی) سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے ہنوئی میں   ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری نگوین فو ٹرونگ کی اہلیہ اینگو تھی منٹ کی ہمراہ ویتنام ویمن میوزیم کا دورہ کیا اور بات چیت کی۔پھنگ لی یوان اور اینگو تھی منٹ نے ویتنام کی نمایاں خواتین نمائندوں کے ساتھ خوشگوار تبادلہ خیال کیا ، اور خواتین اور بچوں کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کے لئے یونیسکو کی خصوصی ایلچی کی حیثیت سے اپنے کام کا تعارف پیش کیا۔ پھنگ لی یوان نے کہا کہ چین مردوں اور خواتین کے درمیان برابری کے اصول پر قائم ہے اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔ان کا کنہا ہے کہ ویتنام کے پاس خواتین کی ترقی کو فروغ دینے، خواتین کی حیثیت کو بہتر بنانے اور خواتین کے حقوق اور مفادات کے تحفظ میں بہت سے اچھے تجربات اور طرز عمل موجود ہیں۔ اس شعبے میں چین اور ویتنام ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔پھنگ لی یوان نے کہا کہ چین اور ویتنام کی ثقافتیں آپس میں مماثلت رکھتی ہیں اور ان کے عوام کے درمیان  دوستی پائی جاتی ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ دونوں ممالک افرادی و ثقافتی تبادلوں کو مضبوط تر بناتے ہوئے  چین  ویتنام دوستی کے نئے باب کا آغاز کریں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes