ڈی سی او اور ڈی پی او وہاڑی کا وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر سبزی و فروٹ مارکیٹ کا دورہ

Published on June 30, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 561)      No Comments

NewUNN
وہاڑی ( یواین این پاکستان)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسرجواد اکرم اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر کا وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر سبزی و فروٹ مارکیٹ کا دورہ ۔ مارکیٹ کمیٹی کے حکام غیر حاضر پائے گئے بغیر ریٹ لسٹ سبزی فروخت کرنے والے پھڑےئے کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات میں بندکرادیا ۔تفصیل کے مطابق عوام الناس کو سستے داموں سبزی و پھل مہیا کرنے کے سلسلہ میں وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر علی الصبح ڈی سی او جواد اکرم اور ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے سبزی و فروٹ مارکیٹ میں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی اورقیمتوں کے تعین وریٹ لسٹوں کے اجراء اور سیکیورٹی معاملات کا جائزہ لیا ۔ڈی سی او ڈی پی او کے پہنچنے پر مارکیٹ کمیٹی کا کوئی افسر یا اہلکار موقع پر موجود نہ تھا جبکہ ریٹ لسٹ کے بغیر ہی متعددپھڑےئے اپنا مال فروخت کرر ہے تھے جس پر ڈی پی او نے ایک پھڑےئے کو بغیر ریٹ لسٹ سبزی فروخت کرنے پر مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کرادیا۔ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے نے تاخیر سے پہنچنے والے مارکیٹ کمیٹی حکام کی سرزنش کرتے ہوئے تنبیہہ کی کہ آئندہ بغیر ریٹ لسٹ کوئی سبزی یا پھل فروخت نہ ہوگا اگر ایسا ہوا تو مارکیٹ کمیٹی حکام ذمہ دارہوں گے ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی متعدد بار اس بارے میں تنبیہہ کی جا چکی ہے انہوں نے کاشتکاروں کی طرف سے بھی براہ راست منڈی میں سبزی مہنگے داموں فروخت کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ان کاشتکاروں کو منڈی میں کرایہ وغیرہ کی مد میں اخراجات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا پھر سبزی مہنگی فروخت کرنے کا کوئی جواز نہیں ۔انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ نیلامی کے عمل کی نگرانی کر کے فوری طور پر ریٹ لسٹ کا اجراء یقینی بنائیں اور ریٹ لسٹ کے اجراء تک کسی قسم کی خرید و فروخت نہ ہونے دیں ۔انہوں نے منڈی میں سیکیورٹی سمیت دیگر سہولیات کا بھی جائزہ لیا ڈی ڈی او زراعت راؤ اشفاق بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes