چین کی خلائی ہتھیاروں کی دوڑ کی سختی سے مخالفت

Published on December 15, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 54)      No Comments

بیجنگ (یو این پی)    چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان سینئر کرنل زانگ شیاؤ گانگ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس میں چین، روس اور دیگر ممالک کی جانب سے پیش کردہ “خلا میں ہتھیاروں کی تعیناتی میں پہل نہ کرنے” سے متعلق قرارداد کے مسودے کی منظوری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین نے ہمیشہ خلا کے پرامن استعمال اور خلا میں بین الاقوامی تعاون کو فعال طور پر فروغ دیا ہے، اور  خلائی ہتھیاروں کی دوڑ کی سختی سے مخالفت کی ہے۔ قرارداد کے مسودے کی بھاری اکثریت سے منظوری خلا میں ہتھیاروں کی تعیناتی کے خلاف بین الاقوامی برادری کے واضح رویے اور خلا کے میدان میں بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر کو فروغ دینے کی خواہش کو مکمل طور پر ظاہر کرتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کسی ایک بڑے ملک کی جانب سے خلا کو ہتھیار اور میدان جنگ بنانے کی مسلسل کوششوں سے خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ آسانی سے شروع ہوسکتی ہے، جس سے خلائی سلامتی اور عالمی تزویراتی استحکام کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں ۔ ہم متعلقہ ملک پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنے غلط طریقوں کو درست کرتے ہوئے بین الاقوامی قوانین پر مبنی  بین الاقوامی نظم و نسق کو برقرار رکھنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题