حکومت نے زرعی شعبہ میں بھی2001 ٹیکس اصلاحات پر عمل درآمد کا فیصلہ کیا ہے علی اکبر بھٹی

Published on June 11, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 419)      No Comments

11-6-2014
وہاڑی( یواین پی)ایڈیشنل کمشنر ریوینیو ملتان علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت نے زرعی شعبہ میں بھی2001 ؁ء ٹیکس اصلاحات پر عمل درآمد کا فیصلہ کیا ہے یہ بات انہوں نے ضلع کونسل ہال وہاڑی میں 25ایکڑ سے زائد اراضی کے مالک کاشتکاروں کے ساتھ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ریوینیو وہاڑی رافد احمد ملہی ، اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا سیف اللہ ساجد ، اسٹنٹ کمشنر وہاڑی عمران منیر بھٹی ، ایس این اے محمد خرم سلیم ،تحصیلدار وہاڑی ظفر مغل اور دیگر مال افسران بھی موجود تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر ریوینیو ملتان علی اکبر بھٹی نے کہا کہ نئے مالی سال سے حکومت نے زرعی شعبہ میں رقبہ کی درجہ بندی کے مطابق فکسڈ ٹیکس کے ساتھ ساتھ زرعی آمدن کے حوالہ سے ٹیکس کی وصولی کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق فصل کے پیداواری اخراجات کے بعد حاصل ہونے والی آمدن پر ٹیکس وصول کیا جائیگا۔انہو ں نے کہا کہ کسی کی حق تلفی نہیں کی جائیگی جس کا جتنا ٹیکس بنتا ہے اتنا ہی ادا کرنا پڑے گا ۔اجلاس کے دوران کاشتکاروں نے زرعی ٹیکس کے بارے میں پائے جانے والے ابہام کے پیش نظر سوالات کئے کئے جس پر ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفسیر جواد اکرم نے کاشتکاروں کے ذہنوں میں زرعی ٹیکس کے بارے میں پائے جانے والے ابہام کو دور کر کے انہیں مطمئن کیا انہوں نے کاشتکاروں کو بتایا کہ اگر کسی کاشتکار کو غلط ٹیکس لگ جائے تو وہ اس پر اپیل کا حق محفوظ رکھتا ہے اپیل کرنے پر اسے اس کے حق کے مطابق بھر پور ریلیف دیا جائیگا ، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر بورے والا سیف اللہ ساجد نے زرعی ٹیکس کے بارے میں کاشتکاروں کو تفصیلی معلومات فراہم کیں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes