سرفراز احمد میں ٹیلینٹ ہے لیکن وہ سپیشل بیٹسمین نہیں ہیں نجم سیٹھی

Published on March 9, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 438)      No Comments

index
لاہور ( یواین پی ) سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے سرفراز احمد میں ٹیلینٹ ہے لیکن وہ سپیشل بیٹسمین نہیں ہیں ۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز سے ہارنے کے بعد سب مایوس ہو گئے تھے جبکہ سرفراز احمد کو نہ کھلانے کا فیصلہ معین خان ، وقار یونس اور مصباح الحق کا تھا اس فیصلے میں ان کی کوئی مرضی شامل نہیں تھی۔انہوں نے واضح کیا کہ کرکٹ میں کوئی نہیں بتا سکتا کہ کون جیتے گا البتہ سرفراز احمد دیر سے ٹیم میں آئے لیکن درست آئے۔انہوں نے بتایا کہ سرفراز احمد بیٹسمین نہیں لیکن پھر بھی اچھی فارم میں ہیں اور ساﺅتھ افریقہ کے خلاف انہوں نے بہترین کھیل پیش کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy